قرآن مجید کے عربی میں ہونے کا راز

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 12

قرآن مجید کے عربی میں ہونے کا راز

5:16 - July 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514567
ایکنا تھران: اللہ تعالی قرآن کی تعریف کرتے ہویے اسے عربی میں نازل ہونے کا ذکر کرتا ہے تاہم یہ کیا ایسی فضیلت ہے جس پر خدا اشارہ کرتا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآنی کی وصف یا تعریف میں ایک صفت اس کے عربی میں ہونے کی ہے جس پر قرآن میں مکرر اشارہ ہوا ہے : «إِنَّا أَنْزَلْناهُ قُرْآناً عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُون‏ ؛ ہم نے اس کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ اس میں سوچے (غور و فکر کریں)» (یوسف:2).

اسی طرح آیت 113 سوره طه، آیه 28 سوره زمر، آیه 37 سوره رعد، آیه 12 سوره احقاف و ... میں بھی اسی حوالے سے اشارہ ہوا ہے۔

عربی زبان میں ہونے کے حوالے سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ زبان فصاحت و بلاغت اور دیگر پہلووں کے حوالے سے کافی برتری کی حامل ہے۔

حجاز کے عربوں کی زبان میں ضمیروں کی زیادتی جیسے وہ، وہ لوگ اور ۔۔۔ اور اسی طرح مونث و مذکر میں الگ سے ضمائر، مفرد و جمع کی ضمیریں اور انواع و اقسام کے اشارے اور کنایے، استعارات وغیرہ کافی زیادہ موجود ہیں جس میں کمترین نقص یا ابہام دیکھا جاسکتا ہے۔

ان فرق اور خصوصیات کے علاوہ اس زبان کو جو چیز دیگر زبانوں سے منفرد کرتی ہے وہ اس کی خوبصورتی اور مفہوم تک رسائی ہے۔

ان دلائل کی وجہ سے عربی کو دیگر زبانوں پر برتری دی جاتی ہے جس کی وجہ سے قرآن عربی میں نازل ہوا ہے اور خدا کی سنت یا روایت بنی ہے کہ رسول گرامی کو اسی قوم کی زبان میں سے قرار دیا ہے اور چونکہ وہ عربی زبان والی امت میں سے خلق ہوا ہے کتاب کو بھی اسی میں نازل ہونی چاہیے۔

«ءَ اعجْمِىٌّ وَ عَرَبى‏ ؛ (کیا امکان ہے )قرآن غیر عربی عربی زبان میں سے؟»(فصلت:44)

اگر ہم نزول قرآن سے قبل والے عرب اور عربی زبان پر نظر ڈالے تو معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ جاہل عرب بھی کافی زیادہ فصاحت و بلاغت سے آگاہ تھے اور ان میں سے بعض کو ایسی مہارت تھی کہ بہترین شعر کو عام شعر سے بخوبی الگ کرتے اور انکے عیب و نقص کو واضح کرتے۔

قرآن انہیں عربوں کو چلینج کرتا ہے کہ وہ قرآن کی طرح ایک سورہ بنا کر لائے، تاہم نہ اس وقت بلکہ اس زمانے سے لیکر آج تک کو کو جرات یا سعادت نہ ملی وہ وہ ایک سورہ بنا کر لاتے اور یہ واضح دلیل و ثبوت ہے کہ یہ ایک زندہ کلام ہے اور اس کی فصاحت و بلاغت کی وجہ سے بڑے سے بڑا فصیح و بلیغ دانشور بھی اس طرح کسی چیز کو بنانے کا تصور تک نہیں کرسکتے ۔/

نظرات بینندگان
captcha