بین الاقوامی گروپ: ویڈیو میں ابو یاسر الافغانی کے طور پر اپنا تعارف کرانے والے ایک شخص نے افغان طالبان پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی الزام لگایا۔
13:06 , 2015 Dec 10
بین الاقوامی گروپ: وزیر خارجہ اسٹیفن ڈائن کے مطابق کینیڈا نے عراق اور شام میں جاری انتہا پسندوں کے خلا ف فضائی حملے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینیڈا شام میں داعش کیخلاف حملہ کرنیوالے چھ طیاروں کو چندہفتوں میں واپس بلالے گا۔
08:57 , 2015 Dec 09
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آل سعود آشکارا طور پر داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور آل سعود کا مال و دولت دہشت گرد تنظیموں پر صرف ہورہا ہے۔
08:52 , 2015 Dec 09
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو اس وقت تک مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے جب تک ہمارے ملک کے نمائندگان اس بات کا تعین نہیں کر لیتے کہ کیا ہو رہا ہے۔
08:48 , 2015 Dec 09
بین الاقوامی گروپ: سیکورٹی کے امور سے متعلق مشاورتی مرکز سوفان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کے چھیاسی ملکوں کے مجموعی طور پر ستائیس سے اکتیس ہزار دہشت گرد عراق اور شام پہنچے ہیں - اس مرکز نے جون دوہزار چودہ میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردگروہوں میں بارہ ہزارغیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں -
08:31 , 2015 Dec 09
بین الاقوامی گروپ: جامعہ رضویہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔حکمران ملک اور ڈاکو عوام کو لوٹتے میں مصروف ہیں۔ سیاست کا قبضہ گروپ ملک پر مسلط ہے۔ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے۔
08:22 , 2015 Dec 09
بین الاقوامی گروپ: ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات پھر شروع ہو چکے ہیں، بے حس حکمران عوامی چیخیں سنیں اور مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، داعش کی پرورش میں اسرائیل نے بنیادی کردار ادا کیا ہے، مشرق وسطی کا آتش فشاں پھٹنے والا ہے۔
08:58 , 2015 Dec 08
بین الاقوامی گروپ: مصر میں بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدار آنےوالی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔
08:51 , 2015 Dec 08
بین الاقوامی گروپ: فرانسیسی پولیس نے دارالحکومت پیرس میں ایک مسجد پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور داعش سے متعلق لٹریچر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
08:42 , 2015 Dec 08
بین الاقوامی گروپ: ایران کے سائبر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ داعش سے تعلق رکھنے والی 132 ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے.
08:39 , 2015 Dec 08
بین الاقوامی گروپ: پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم حزب التحریر سے مبینہ روابط کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔
08:33 , 2015 Dec 08