قدس ؛ مسجدالاقصی زائرین کے لیے ایس اوپیز جاری

IQNA

قدس ؛ مسجدالاقصی زائرین کے لیے ایس اوپیز جاری

9:40 - July 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507896
تہران(ایکنا) قدس ادارہ اوقاف کی جانب سے مسجد الاقصی میں آنے والوں کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری کیے گیے ہیں۔

ادارہ  اوقاف اسلامی شهر قدس نے کورونا کے پیش نظر مسجدالاقصی میں آنے والے نمازیوں کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

 

بدھ کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے: مسجدالاقصی کے اندر صرف ایمرجنسی میں نماز ادا کی جاسکتی ہے تاہم بقیہ اوقات میں نماز مسجد کے صحن میں ادا کرنا ہوگا اور اجتماعی فاصلے کی رعایت بھی لازمی ہوگی۔

 

تاکید کی گیی ہے کہ حتی الامکان کوشش کی جائے کہ گھروں سے وضو کرکے نماز کے لیے مسجد آئے۔

مسجدالاقصی میں آنے والوں سے کہا گیا ہے کہ ماسک اور خصوصی سجادہ نماز کی رعایت کریں  وگرنہ مسجد میں آنے سے روکا جائے گا۔

 

ادارہ اوقاف اسلامی قدس نے تاکید کی ہے کہ نماز کے لیے مخصوص مقامات پر نماز ادا کی جائے اور مسجد انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کیا جائے۔

 

ادارے نے بزرگ شہریوں اور بیمار افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

 

بدھ کو فلسطینی وزارت صحت نے خبر دی کہ مزید   ۴۷۵ کورونا کیسز آئے اور مجموعی تعداد  ۴۸۷۶ تک پہنچ چکی ہے اور  ۲۳ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔/

3909528

 

نظرات بینندگان
captcha