تل ابیب کی بلدیہ پر سائبر حملہ

IQNA

تل ابیب کی بلدیہ پر سائبر حملہ

8:07 - July 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512278
صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب کی بلدیہ کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسرائیلی چینل کان کے مطابق پیر کے روز ہونے والے ایک سائبر حملے کے باعث تل ابیب کی بلدیہ کا مالیاتی نظام ٹھپ اور اس کی ویب سائٹ بند ہوگئی ہے۔ 
 
صابرین نیوز نے بھی بتایا ہے کہ تل ابیب کی بلدیہ کے سرور پر کئے گئے سائبر حملوں نے شہری خدمات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
 
الطاہرہ نامی سائـبر گروپ نے بلدیہ تل ابیب کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 
 
گزشتہ میہنوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کےبنیادی ڈھانچے پر درجنوں سائبر حملے ہوچکے ہیں۔ یروشلم پوسٹ نے بھی گزشتہ دنوں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ دوہزار بیس اور اکیس کے دوران اسرائیل پر کیے جانے والے سائبر حملوں میں پچانوے فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
 
مختلف گروہوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے پر کیے جانے والے حملوں، اہم معلومات تک رسائی اور ان کی اشاعت نے سائبرسیکورٹی سے متعلق اسرائیل کی جعلی عظمت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha