کتاب«مباحث في التفسير الموضوعى» کا تعارف

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 14

کتاب«مباحث في التفسير الموضوعى» کا تعارف

8:48 - January 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513515
کتاب «مباحث في التفسير الموضوعى» شیخ مصطفى مسلم کی کاوش ہے جس میں موضوعی تفسير قرآن پر وہ روشنی ڈالتے ہیں۔

ایکنا نیوز- مصطفی مُسلِم محمد (1940 - 2021) تفسیر قرآن کا نامور شامی عالم گزرے ہیں جن کے ۹۰ علمی آثار موجود ہیں جنمیں سے«مباحث في التفسير الموضوعى» اہم ترین ہے جو تفسیر قرآن کا انسائیکلو پیڈیا شمار ہوتا ہے۔

تفسير موضوعى میں ایک موضوع پر مختلف آیاتوں کو یکجا کرکے آیت کی وضاحت کی جاتی ہے۔

مصنف مختلف آیات کو جمع کرکے مسئلے کو واضح اور اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں۔

 

استاد مصطفی مسلم نے اس  10 جلدی انسائیکلوپیڈیا کے لیے سالوں موضوعی تفسیر پر تحقیقی کام کیا اور یونیورسٹی میں پڑھایا اور پھر اماراتی یونیورسٹی پر اس موضوع پر کام کیا اور مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں سے اساتذہ کو دعوت دی اورپھر کام شروع کیا۔

 

آخر میں 30 اساتذہ نے کام شروع کرنے پر حامی بھر لی اور ہر ایک نے ایک سورے پر مصطفی مسلم کی زیرنگرانی کام شروع کیا اور 10 جلد پر مشتمل کام مکمل ہوا.

اس کتاب میں شروع میں تعریف، منبع، اپ ڈیٹس، اقسام اور پھر موضوعی تفسیر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، مصنف نے اس طرز کی تفسیر کو رسول گرامی کے دور سے تفسیر سے مشابہہ قرار دیا۔
 اگرچہ «تفسير موضوعى» کے عنوان سے رسمی کام چودہویں صدی سے شروع ہوا۔

 
کتاب مباحث فی التفسیر الموضوعی، میں مقدمه یا تمہید، پانچ دیگر حصے اور اختتامیہ پر مشتمل ہے:
 حصہ اول: التفسير الموضوعى جسمیں ایک مقدمہ اور عنوانات شامل ہیں اس میں علم تفسیر کی تاریخ، موضوعی تفسیر کی اہمیت، اقسام اور اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

حصہ دوم: تفسیر موضوعی کی روش اور تحقیق کے طریقہ کار، عنوانات روش، ایک سورے کی تفسیر موضوع کے ساتھ اور موضوعی تفسیر کا دیگر تفسیر سے رابطہ پر روشنی ڈالی گیی ہے۔

حصہ سوم: اس میں علم مناسبات اور تفسیر موضوعی کی وضاحت کی گیی ہے جنمیں علم مناسبات کی تعریف یا اسباب نزول، علم مناسبات کی اہمیت اور اس حوالے سے اہم کاموں کا ذکر ہے۔

حصہ چہارم: اس میں قارئین تطبیقی مثالوں سے ایک موضوع سے آشنا ہوتا ہے۔

حصہ پنجم: اس حصے میں تطبیقی مثال سے موضوعی تفسیراور «اقدار سوره مبارکه کهف میں» میں بیان کیا گیا ہے اور اسی طرح آیات کی فہرست، احادیث، آثار، اسامی، منابع یا ماخوذات اور مطالب کتاب موجود ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha