جوان مصری حافظ؛ اسپشل افراد کی خصوصیت+ ویڈیو

IQNA

جوان مصری حافظ؛ اسپشل افراد کی خصوصیت+ ویڈیو

5:48 - December 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3515411
ایکنا قاہرہ: معذور مصری جوان نے مسلسل کاوش سے قرآن مجید حفظ کرلیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تین دسمبر کو عالمی معذور افراد کا دن منایا جاتا ہے، یہ عالمی سطح پر منایا جاتا ہے جو باقاعدہ ایک رسمی دن شمار ہوتا ہے،

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تین دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو اقوام متحدہ کی جانب سے باقاعدہ منظور کرلیا گیا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں عوام کے ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرانا ہے تاکہ یہ اجتماعی، سیاسی اور ثقافتی میدان میں بہتر کردار ادا کرسکے۔

اس سال کو معذور افراد کے دن کو  «ترقی کے لیے مشترکہ عملی اقدام، اسپشل افراد کی امداد» کا عنوان دیا گیا ہے۔

 

اسلام کا معذور افراد بارے نظریہ

اسلام میں معذور افراد پر خاص توجہ دی گیی ہے، اسلام میں اسکی وجہ صرف یہ نہیں کہ انکے والدین کی صحت کے أصول میں کوئی غلطی رہ گیی ہے بلکہ یہ خدا کی جانب سے امتحان ہوسکتا ہے، قرآن میں تاکید کی جاتی ہے کہ ذہنی طور پر کمزور ان افراد کے ساتھ مہربانی کی جائے اور انکی مدد ضروری ہے۔

حضرت  محمد(ص) کی سیرت میں بھی ان افراد کی مدد اور احترام کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

صدر اسلام میں ان افراد کے لیے بیت المال سے مدد کی جاتی تھی اور یہ زکات کے مال میں سے دیا جاتا تھا۔

اسلام کے مطابق عام لوگوں کو مختلف طبقوں میں خلق کیا گیا ہے اور رنگ و نسل اور افکار کے حوالے سے ہم یکساں نہیں لہذا سب کو ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

 رب العزت فرماتا ہے: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ:

اے لوگوں ہم نے تمھیں مختلف مرد و عورت اور مختلف قبیلوں میں خلق کیا ہے تاکی ایکدوسرے کو پہچان سکو اور حقیقت میں وہ برتر ہے جو تقوی میں برتر ہو۔ حجرات 13

لہذا تقوی میعار ہے اور تقوی کے لیے امتحان کیا جاتا ہے۔

اسلام کے نزدیک معذوری ایک فطری امر ہے نہ نعمت ہے اور نہ خدا کی جانب سے سزا۔

 

معذور جوان کی عجیب صلاحیت

مصری گاوں اتلیدم کے رہنے والے محمود نے قرآنی تلاوت سن سن کر قرآن کو حفظ کرلیا ہے، انکا ایک انٹرویو میں کہنا تھا:  میں نے قرآن کو ٹیلی ویژن کی مدد سے حفظ کیا اور کسی نے مجھے نہیں سکھایا۔

گاوں کے رہنے والے با صلاحیت جوان جنکو گاوں کے لوگ شیخ محمود کے نام سے جانتے ہیں ہر آیت اور جز  و حزب کو بخوبی جانتے ہیں۔

محمود کا کہنا تھا: میں دنیا سے کچھ نہیں مانگتا تھا صرف چاہتا ہوں کہ قرآن جس کی میں تلاوت کرتا ہو خدا مجھے اس کے بدلے گھر والوں کے ساتھ عزت دے۔

محمود کے والد کا کہنا تھا کہ انکا بیٹا جب تین سال کا تھا تو ایک آپریشن میں وہ ذہنی طور پر معذوری کا شکار ہوا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4185387

ٹیگس: جوان ، مصری ، حافظ ، معذور
نظرات بینندگان
captcha